(ایجنسیز)
غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی بیرونِ ملک علاج کروانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اُن کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جمعہ کی شام پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کے بارے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے
عدالت نے کہا کہ اس رپورٹ میں ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی کہ مشرف عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں اسلام آباد پولیس کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ عدالتی احکامات کی تعمیل کروائیں اس کے علاوہ ملزم پرویز مشرف کو آئندہ سماعت یعنی سات فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔